ڈویلپمنٹ ورکنگ اجلاس میں ڈالفن پولیس لائینز کی تعمیرکیلئے گرانٹ منظور

ڈویلپمنٹ ورکنگ اجلاس میں ڈالفن پولیس لائینز کی تعمیرکیلئے گرانٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں امپلیمنٹیشن سیکٹر کی سکیم ''والٹن روڈ لاہور پر ڈالفن پولیس لائینز کی تعمیر " کی مجموعی طور پر 33 کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد عرفان الٰہی نے کی جبکہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبر پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ ونگ فراست اقبال، ممبر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر عابد بودلہ، ممبر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سیل آغا وقار جاوید، ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سجاد مبین، اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل احمد ارسلان ملک ، ایس ایس پی ایڈمن حسن مشتاق سکھیرا، چیف آر اینڈ بی پی اینڈ ڈی خالدجاوید، ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمود لطیف، ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ممتاز، اسسٹنٹ چیف کوارڈینیشن پی اینڈ ڈی علی نذیر کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔
گرانٹ منظور

مزید :

صفحہ آخر -