الطاف حسین کی کی اشتعال انگیز تقاریر بغاوت ہے،پیر اعجاز احمدہاشمی

الطاف حسین کی کی اشتعال انگیز تقاریر بغاوت ہے،پیر اعجاز احمدہاشمی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمدہاشمی نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کوبغاوت قراردیتے ہوئے اس دہشت تنظیم پر پابند ی کا مطالبہ کیا ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک دشمن عناصر کی مزید مدد کرنا چھوڑ دے ۔ پی پی پی وفاقی جماعت ہے، اسے اپنا کردار اسی انداز سے ادا کر نا چاہیے۔ ورنہ اس کا سندھ سے بھی صفایا ہو جانے کا خدشہ ہے۔ ایبٹ آباد میں رمضان المبارک کے ایام گذارنے کے بعد لاہور پہنچنے پر جے یوپی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ ضیاالحق کی مارشل لاکی پیداوار جماعت پر پابندی عائد کرنا ملک کو بھارتی دہشت گردوں سے نجات کے لئے ضروری ہے، نامعلوم حکمران مزید کس سانحے کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لا کی سرپرستی میں الطاف حسین کی 1985ء کے بلدیاتی انتخابات میں آمد کا خمیازہ قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے کا خود کو مہاجرکہنا شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو بھارتی اشاروں پر مہاجر وں کے نام پرلسانی تعصب پھیلانے کے لئے بنایا گیا ۔ جس نے آج تک کراچی میں امن قائم نہیں ہونے دیا اور صرف سندھی، مہاجر، پنجابی، پختونوں کو ہی نہیں شیعہ سنی رہنماوں کو بھی قتل کرایا تاکہ پاکستان کو عدم استحکام سے دورچارکرکے بھارتی ایجنڈا پورا کیاجائے۔

اعجاز احمدہاشمی

مزید :

صفحہ آخر -