پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں ’’یوم تحفظ حرمین و مسجد اقصیٰ ‘‘منایاجائے گا

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر آج ملک بھر میں ’’یوم تحفظ حرمین و مسجد اقصیٰ ...

  

لاہور (آئی این پی)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر (آج) جمعہ کو ملک بھر میں ’’یوم تحفظ حرمین ومسجد اقصیٰ ‘‘منایاجائے گا۔پاکستان علماء کونسل کی ذیلی تنظیم وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے تحت ملک بھر کی76ہزار چار سو سے زائد مساجد میں عالم اسلام کی موجود ہ صورتحال ،بیت المقدس کی آزادی ،فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم و ستم اور ارض حرمین الشریفین مملکت سعودی عرب ،پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے اندر پیدا ہونے والی صورتحال پر عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گااور متفقہ قرار داد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ارض حرمین الشریفین کے دفاع کا عہد کیا جائے گا۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان رجسٹرڈ کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ودیگر قائدین ملک بھر میں ہونے والے اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -