چین کے باشندوں کی حفاظت کا معاوضہ طلب کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب

چین کے باشندوں کی حفاظت کا معاوضہ طلب کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ پولیس سے ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے دوست ملک چین کے باشندوں کی حفاظت کا معاوضہ طلب کرنے کے خلاف درخواست پر محکمہ پولیس سے 28ستمبر تک متعلقہ ریکارڈاور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے،مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے یہ حکم ایسٹ پاکستان لیدر فیکٹری کی درخواست پر جاری کئے ،دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی لیگل کامران عادل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس رولز اورپولیس آرڈر کے تحت پولیس سکیورٹی فراہم کرنے کا معاوضہ طلب کرسکتی ہے،درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ محکمہ پولیس نے چینی باشندوں کی حفاظت کا 16 لاکھ 41ہزارکا بل بھیج دیا،پولیس کو رقم وصولی سے روکا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -