ایم کیو ایم کے رہنماؤں کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستوں کی سماعت 22جولائی کو ہوگی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین ،بابر غوری،فاروق ستار ،وسیم اختر سمیت مختلف عہدیداروں کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواستوں کی 22جولائی کو سماعت کریں گے ،درخواست گزاروں میں عبداللہ ملک اور سردار آفتاب ورک ایڈووکیٹ شامل ہیں ،فاضل جج نے عبداللہ ملک کی طرف سے دائر درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سرکاری وکیل کی طرف سے اعتراض اٹھائے جانے پر عبداللہ ملک کو درخواست میں ترمیم کی اجازت دے کرانہیں الطاف حسین کو مقدمہ میں فریق بنانے کی ہدایت کردی ، سرکاری وکیل نے درخواست گزار کی جانب سے الطاف حسین کی بجائے متحدہ قومی موومنٹ کو فریق بنانے کا نکتہ اٹھاتے ہوئے درخواست کے ناقابل سماعت ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا جس پر درخواست گزار نے درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی ،عدالت نے ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے درخواست میں ایم کیو ایم کی بجائے براہ راست الطاف حسین کو فریق بنانے کی ہدایت کر دی۔
22 جولائی