پالتو جانور کی ہلاکت کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او کو دوبارہ نوٹس

پالتو جانور کی ہلاکت کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او کو دوبارہ نوٹس

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پالتو بلے کو غلط انجکشن لگا کر مارنے والے ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن کے ایس ایچ او کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اگست تک جواب طلب کر لیا، مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پروفیسر ڈاکٹر عطیہ مسعود کی اندراج مقدمہ درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس کا پالتو بلا بیمار ہوا اور جب وہ اس علاج کی غرض سے ویٹرنری ڈاکٹر اویس انیس کے پاس لے کر گئی تو ڈاکٹر نے اسے غلط انجکشن لگا دیاجس کے نتیجے میں اسکے پالتو بلے کی موت واقعہ ہو گئی جو کہ درخواست گزار کے لئے بہت بڑے صدمے کا باعث ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پولیس ویٹرنری ڈاکٹر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی اور گزشتہ تین ماہ سے نواب ٹاؤن پولیس کی جانب سے کوئی جواب داخل نہیں کروایا گیا ، غفلت برتنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے تھانہ نواب ٹاون کے ایس ایچ او کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 10اگست تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -