ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو عید الاؤنس کی مد میں پوری رقم ادا نہ ہوئی

ہائیکورٹ بار کے ملازمین کو عید الاؤنس کی مد میں پوری رقم ادا نہ ہوئی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ بار کے 83ملازمین کورواں برس بھی عید الاؤنس کی مد میں پوری رقم ادا نہیں کی گئی ،اس مد میں مبینہ طور پرجمع ہونے والی 10لاکھ روپے کی رقم میں سے ملازمین کو 4، 4ہزار روپے دے کر خوش کردیاگیا، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے عید الاؤنس کی مساوی تقسیم سے متعلق قرار داد بھی اجلاس عام میں پیش نہیں کی گئی ۔ہائیکورٹ بار کے سینئر ممبر بیرسٹر ظفراللہ خان نے عید الاؤنس کی مساوی تقسیم سے متعلق قرار داد ہائیکورٹ بار میں جمع کرائی تھی مگر اسے کسی جنرل ہاؤس میں پیش ہی نہیں کیا ، بیرسٹر ظفرا للہ خان کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ بار کے ملازمین میں عید الاؤنس کی مساوی تقسیم نہ ہونابہت بڑی ناانصافی ہے، اگر بار ایسوسی ایشن میں ایسا ہوگا تو لوگ انگلیاں اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کے تمام ممبرز ہر سال ممبرشپ فیس جمع کراتے وقت 40روپے ملازمین کے عیدالاؤنس کی مد میں دیئے جاتے ہیں جو مجموعی طور 10 لاکھ سے زائد رقم بنتی ہے۔

عید الاؤنس

مزید :

صفحہ آخر -