سانحہ کوٹ رادھا کشن ،نامزد ملزمان کے کیس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

سانحہ کوٹ رادھا کشن ،نامزد ملزمان کے کیس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث 106 ملزمان کے کیس کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کوٹ رادھا کشن پولیس نے بھٹہ خشت میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں 106ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے اس کیس میں عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کر چکی ہے عدالت میں بیانات قلمبند ہونے کے دوران ملزمان کے وکلا نے عدالت پر عدم اعتماد کردیا اور کیس کسی اور عدالت مین منتقل کرنے کے لیے درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی۔درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کا حکم نہ آنے کی وجہ سے کیس کی سماعت روکی ہوئی ہے،عدالت نے مذکورہ کیس کی ایک بار پھر سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -