ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید حبس و گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید حبس و گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید حبس و گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہو گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا مرمت کے نام پر بھی بجلی کی بندش کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں پانی کی بھی قلت رہی ۔ بجلی کی ڈیمانڈ 21 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرنے کے باعث شارٹ فال سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ۔ گزشتہ روز شہروں میں ایک گھنٹے کے بعد دو دو گھنٹے اور دیہی علاقوں میں تین سے چار گھنٹے کی بھی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ گزشتہ روز شہروں میں بارہ سے چودہ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 21390 میگا واٹ جبکہ پیداوار 14570 میگا واٹ رہی طلب و رسد میں 6820 میگا واٹ کا فرق رہا ۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -