کراچی سے لاہورآنے والی نجی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ،مسافرپریشان

کراچی سے لاہورآنے والی نجی ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ،مسافرپریشان

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)کراچی سے لاہور آنے والی شاہین ایئر لائنز کی پروازیں اچانک منسوخ ہونے پر سینکڑوں مسافر اور انہیں لینے آنے والے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز چھ بجے صبح ،ڈیڑھ بجے دوپہر اورشام کو کراچی سے لاہورآنے والی کئی پروازیں اچانک منسوخ کر دی گئیں اورکنفرم ٹکٹ تھامے مسافرکراچی ایئرپورٹ پرانتظارمیں کھڑے رہے ۔کئی بارپروازوں کی روانگی کا اعلان کیا گیالیکن ایک بھی فلائٹ لاہورروانہ نہ ہوئی جس وجہ سے مسافروں کوپریشانی کا سامناکرنا پڑاجبکہ لاہورمیں انہیں ریسیو کرنے آنے والے عزیز و اقارب بھی سخت کرب میں مبتلا رہے ۔کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں نے روزے کے دوران سخت گرمی میں شیڈول فلائٹیں ڈسٹرب ہونے پر شور مچایاتوانہیں پہلے بوگس بورڈنگ کارڈ دے دئیے گئے پھرانتظامیہ نے ان مسافروں کوافطاری کروائی ، اس دوران شاہین ایئرلائن کا سارا عملہ کاؤنٹربند کرکے غائب ہوگیاجس کے بعد ایئرپورٹ پررات گئے تک مسافر احتجاج کر تے رہے ۔

پروازیں اچانک منسوخ،

مزید :

صفحہ آخر -