تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ، چودھری سرور

تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے ، چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف کے صو بائی آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ پاک افواج کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں انکے خلاف آئین وقانون کے مطا بق کاروائی ہونی چاہیے ‘خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کا میاب آپر یشن پر جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان کے جوانوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے‘(ن) لیگ کی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی کو برداشت نہیں کیا جائیگااور شفاف بلدیاتی انتخابات کیلئے پو لنگ اسٹیشنز کے اندر بھی رینجرز کی تعینات ضرور ی ہے ۔ جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے اپنی جانوں کے نذرانے دےئے ہیں اور ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کا سہر ا جنرل راحیل شر یف اور پاک افواج کے سر ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی ضرورت ہے مگر کچھ لوگ افواج پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کر رہے ہیں جو ملک وقوم کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ آئین وقانون کے مطابق ہی کاروائی ہونی چا ہیے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دہشت گر دی کے خلاف میں افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام سے ہی تر قی اور خوشخالی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہے اور حکمرانوں کی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں کو کا میاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -