ایران کا جوہری معاہدہ امت مسلمہ کی فتح ہے،قاضی نیاز حسین نقوی

ایران کا جوہری معاہدہ امت مسلمہ کی فتح ہے،قاضی نیاز حسین نقوی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدرعلامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے چھ عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کو امت مسلمہ کی فتح قراردیتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ اسرائیل اور عرب ممالک کی طرف سے مخالفت افسوسناک ہے۔ جامعتہ المنتظرلاہورمیں آئمہ جمعہ وجماعت کے اجلاس سے خطاب میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ ایران نے کا میاب سفارتکاری کے ذریعے عالمی برادری کو قائل کیا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے۔ اور اسلامی جمہوریہ پر عائد کردہ پابندیاں ظالمانہ اور ناانصافی پر مبنی ہیں، انہیں ختم کیا جائے۔ پاکستان سمیت پوری دنیا نے اس معاہدے کو سراہا ہے، تکلیف صرف اسرائیل اور چند عرب ممالک کوہوئی ہے۔ کیونکہ ان کی دال روٹی کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کی قیادت میں ایرانی حکومت نے ثابت کیا کہ مذاکرات کے ذریعے مشکل مسائل کا حل نکل سکتا ہے کیونکہ ایران نے اپنی شرائط پر معاہدہ کیا ہے۔ جس کا فائدہ پاکستا ن سمیت امت مسلمہ کے ہر ملک کو ہوگا۔ زیر التواپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا ۔ جس سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ایران سے باہمی تجارت مزید آسان ہوگی اور اس کا حجم بھی بڑھے گا۔ جس کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کو گا۔جوہری معاہدہ ہوتے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں ۔جبکہ آئل مارکیٹ پر قابض ممالک کی اجارہ داری کے خاتمے کے امکانات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ اقوا م متحدہ، یورپی یونین اور امریکہ کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

قاضی نیاز

مزید :

صفحہ آخر -