متروکہ وقف املاک بورڈ منافع بخش ادارہ بن گیا ، صد یق الفاروق

متروکہ وقف املاک بورڈ منافع بخش ادارہ بن گیا ، صد یق الفاروق

  

لاہور ( وقائع نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ خسارے سے نکل کر 13کروڑ50 لاکھ روپے منافع میں چلا گیا ہے ، اس طر ح بورڈ منافع کمانے والے چند سرکاری اداروں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔بورڈ گزشتہ 5سال سے نقصان میں چل رہا تھا ۔ گزشتہ سال 2013-14کا خسارہ14کروڑ روپے تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی خدا کے فضل و کر م سے 8مہینے کی جدو جہد کا نتیجہ ہے۔ یہ بات بور ڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے گزشتہ روز ہیڈ آفس میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر بور ڈنے 27کروڑ 50لاکھ روپے زیادہ کا فرق حاصل کیا ۔ صد یق الفاروق نے کہا کہ انہوں نے جو اصلاحات اور پالیسیاں نافذ کی ہیں ان کا اصل پھل دسمبر 2016 تک حاصل ہو گا۔چیئرمین نے نیب کے انتظامی بورڈ کی طرف سے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی کرپشن بارے تحقیقات کی منظوری کو حوصلہ افزاء قدم قرار دیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیا کہ نیب کے اندر ایک ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایک ملزم کو بچانے کی مبینہ کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عید کے بعد چیئرمین نیب سے ملاقات کر کے یہ بات انکے علم میں لائیں گے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے انکی تنخواہ5لاکھ روپے ماہوار مقرر کی ہے جس میں سے ہر مہینے 78ہزار روپے انکم ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انکی تنخواہ کا معاملہ نہ تو بورڈ میں رکھا گیا اور نہ ہی انہوں نے 2نئی گاڑیا ں اپنے لیے خریدی ہیں۔ انکے پاس 2006ماڈ ل کی گاڑی ساڑھے 4لاکھ کلو میڑ چل چکی تھی اور زیادہ خراب رہنے لگی تھی چونکہ وہ بورڈ کے معاملا ت اورموقع دیکھنے کیلئے بہت زیادہ سفر کرتے ہیں اس لیے مجبوراً گاڑی بدلنا پڑی۔ انہوں نے بتایا کہ نئے بورڈ کی میٹنگ 4اگست کو بلا لی گئی ہے جس میں نئے اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے تقد س کے پیشِ نظر انہوں نے 23اپریل کو ہنگامہ آرائی کرنے والے ملازمین کو معاف کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے وجہ سے کرایہ دار گزشتہ کرایہ30جولائی تک ادا کر سکتے ہیں۔

صد یق الفاروق

مزید :

صفحہ آخر -