مناسک حج کے تربیتی پروگرام23جولائی سے شروع ہو ں گے،سعید ملک

مناسک حج کے تربیتی پروگرام23جولائی سے شروع ہو ں گے،سعید ملک
مناسک حج کے تربیتی پروگرام23جولائی سے شروع ہو ں گے،سعید ملک

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے بتایا ہے کہ صوبہ پنجاب کے 25شہروں سے گورنمنٹ سکیم کے تحت جانے والے 17ہزار سے زائدعازمین کو مناسک حج کی تربیت دینے کے لئے تربیتی پروگرام جمعرات23جولائی سے شروع ہو ں گے ‘حاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں تربیتی پروگرام 3سے7 اگست تک منعقد ہوں گے ۔ تربیتی پروگراموں میں شرکت کے لئے عازمین کو دعوت نامے اور مناسک حج کی تربیتی سی ڈیز ارسال کی جا رہی ہیں ۔حج ڈائریکٹوریٹ لاہور اور فیصل آباد کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حج تربیتی پروگرام 23جولائی کو مغل کمپلیکس نگار پھا ٹک جی ٹی روڈ گوجر انوالہ اورسرِ راہ میرج ہال گجرات روڈ بھلوال‘24جولائی کوپھر مغل کمپلیکس نگار پھا ٹک جی ٹی روڈ گوجر انوالہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج منڈی بہاؤ الدین ‘27جولائی کوگورنمنٹ ڈگری کالج فارگرلز وزیر آباداور کراؤن پیلس ہال خوشاب روڈ سرگودھا‘28جولائی کوپھر کراؤن پیلس ہال خوشاب روڈ سرگودھا‘ضلع کونسل ہال قصور اور ضلع کونسل ہال گجرات ‘29جولائی کو پھر ضلع کونسل ہال گجرا ت اورتحصیل کونسل ہال جڑانوالہ اور تحصیل کونسل ہال پتوکی‘30جولائی کو جناح ہال حافظ آباداور تحصیل سٹی کونسل ہا ل سمند ری‘31جولائی کو گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج فار بوائز نارووال اور ضلع کونسل ہال چنیوٹ ‘3 اگست کو میونسپل کمیٹی ہال شیخو پورہ اور ضلع کونسل ہال جھنگ‘ 4اگست کو بھی میونسپل کمیٹی ہال شیخو پورہ اور ضلع کونسل ہال جھنگ‘5اگست کو گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز اوکاڑہ‘6اگست کو تحصیل سٹی کونسل ہال دیپالپور ‘7اگست کو براق میرج ہال نزد جناح ہال ساہیوال ‘10اگست کو ضلع کونسل ہال ٹوبہ ٹیک سنگھ‘گورنمنٹ کالج ڈسکہ اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز ننکانہ صاحب‘11اگست کو تحصیل کونسل ہال گوجرہ اورگو رنمنٹ جناح اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں منعقدہوں گے جبکہ فیصل آباد میں حج تربیتی 5سے 7اگست تک منعقد ہوں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -