ہوپ الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر دوستوں کا شکر گزار ہوں، الحاج شفیق کاشف

ہوپ الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر دوستوں کا شکر گزار ہوں، الحاج شفیق ...
 ہوپ الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر دوستوں کا شکر گزار ہوں، الحاج شفیق کاشف

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) میں سعودیہ میں تھا میری عدم موجودگی میں میرے دوستوں نے متفقہ طور پر مجھے ہوپ کے الیکشن کے لیے امیدوار نامزد کیا میں ان کا شکر گزار ہوں حج آرگنائزر کی محبتوں کی لاج رکھوں گا ،انڈسٹریزکے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی صلاحیتیں برو کار لاوُں گا مارچ میں مدینہ شریف میں وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات میں تمام مسائل پیش کیے تھے مشیر وزیر اعظم عرفان صدیقی حج عمرہ ایکٹ کی منظوری کے لیے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار ہوپ کے12اگست کے الیکشن میں امیدوار ایگزیکٹو ممبر الحاج شفیق کاشف نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا حج آرگنائزر کے مسائل سے پوری طرع اگاہ ہوں مجھے جس انداز میں نامزد کیا گیا ہے اس کے ازالے کے لیے حج آرگنائزر کو کام ہوتا ہوانظر آئے گا سب کو ساتھ لے کر چلوں گا عمرہ والوں کے مسائل بھی حل کروں گا اور حج والوں کے بھی دوست احباب کو میری طرف سے کبھی مایوسی نہیں ملے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -