ہوپ کے الیکشن 2015/2016کے لیے بنائی گئی مصالحتی کمیٹی تحلیل

ہوپ کے الیکشن 2015/2016کے لیے بنائی گئی مصالحتی کمیٹی تحلیل
ہوپ کے الیکشن 2015/2016کے لیے بنائی گئی مصالحتی کمیٹی تحلیل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ہوپ) کے مرکزی چیئر مین حاجی مقبول احمد کی طرف سے الیکشن 2015/2016کے لیے بنائی گئی مصالحتی کمیٹی تحلیل کر دی گئی مصالحتی کمیٹی کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی کے سربراہ جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے موجودہ چیئرمین حاجی مقبول احمد اور سابق چیئر مین حاجی شاہد رفیق کے ساتھ متعددملاقاتیں کیں اور مصالحت کے لیے بھر پور کرادار ادا کیا ہے ان ملاقاتوں میں چیئر مین ہوپ حاجی مقبول احمد کیطرف سے ان کو بھر پور اعتماد اور غیر مشروط تعاون حاصل رہا ہے لیکن بد قسمتی سے اب حاجی شاہد رفیق گروپ کی طرف سے مسلسل عدم دلچسپی کی بنا پر کمیٹی کو تحلیل کیا جارہا ہے تاکہ تمام HGOsانتخابات کی تیاری کرسکیں جماعت علی شاہ نے کہاکہ DGTOکے رولز کے تحت انتخابات اپنے مقرروقت پر ہوں گے لہذا HGOsاپنے پسند کے امیدواروں کا انتخاب کرنے میں آزاد ہیں انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے دیگر ممبران سابق چیرمین ہوپ پنجاب احسان اللہ اور سابق وائس چیئرمین حاجی عنائیت علی کی مصالحت کے کوششیں لائق تحسین ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -