بھاٹی گیٹ، دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانے میں منتقل

بھاٹی گیٹ، دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانے میں منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کر ائم سیل) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے میں منتقل کر دیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی کے علاقہ میٹرو پل کے نیچے 50 سالہ اور 55 سالہ افرادکی لاشیں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی ، بعدازاں ناکامی پر لاشیں مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں حلیے سے نشئی معلوم ہوتے تھے اور ان کی موت کی وجہ نشہ کی زیادتی ہو سکتی ہے ۔

مزید :

علاقائی -