ننکانہ : ڈاکو5 دوکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں کی نقدی اور سامان لیکر فرار

ننکانہ : ڈاکو5 دوکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں کی نقدی اور سامان لیکر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)نامعلوم چوروں نے ایک ہی رات میں شہرکے گنجان آباد علاقہ میں پانچ دوکانوں کے تالے توڑکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے مرکزی انجمن تاجران ننکانہ صاحب کے صدر شیخ محمد طارق کے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں واقع کریانہ سٹور کے تالے توڑ کر وہاں سے 60ہزار روپے مالیت کے سیگریٹ اور 20ہزار روپے کی نقدی ، غلہ منڈی کے تاجر اور رائس ڈیلر شیخ محمد زاہد کی آڑھت کے تالے توڑ کر وہاں سے 20ہزار روپے کے پرائز بانڈ اور 20ہزار روپے کی نقدی، غلہ منڈی ننکانہ صاحب کے تاجر حاجی تنویر احمد کی زرعی ادویات کی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں کاؤنٹر سے 50ہزار روپے کی نقدی ، انار کلی بازار ننکانہ میں جاوید اقبال اعوان کی کلاتھ مرچنٹ کی دوکان کے تالے توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے مالیت کا کپڑا چوری کر لیا جبکہ چوروں نے میگا یوٹیلٹی سٹور ننکانہ صاحب کے تالے توڑ کر وہاں چوری کرنے کی کوشش کی تاہم راہگیروں کی آہٹ سن کر چور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے عیدالفطر سے دو روز قبل شہر کے گنجان آباد علاقوں میں چوری کی ایک ہی طرز کی پانچ وارداتوں کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس کی فضاء پائی جارہی ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور قائم مقام ڈی پی او ننکانہ طارق جواد سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پولیس کے گشت کو یقینی بنایا جائے۔
اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -