کالعدم تنظیم جیش محمد کے عہدیداروں سمیت 9 ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا

کالعدم تنظیم جیش محمد کے عہدیداروں سمیت 9 ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا

  

لاہور(کر ائم سیل) سی ٹی ڈی لاہور نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے ضلعی سربراہ رانا شاہد مقبول اور اس کے نائب اختر معاویہ سمیت 9 ملزموں کو تنظیم کے لئے چندہ اکٹھے کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان سے چندے کی رقم اور رسید بکیں برآمد کر لیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی لاہورکو مختلف ذرائع سے معلومات ملیں کہ کالعدم تنظیم جیش محمد کے لوگ اپنی کالعدم تنظیم کے لئے الرحمت ٹرسٹ کی آڑ میں چندہ وصول کرر ہے ہیں جس پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی ہدایت پر تھانہ سی ٹی ڈی لاہور کی سپیشل پولیس ٹیم جو مختلف کارپورلز پرمشتمل تھی نے گلشن راوی اور ٹاؤن شپ میں ریڈز کر کے کالعدم تنظیم کے ضلعی سربراہ رانا شاہد مقبول اور اس کے نائب اختر معاویہ سمیت 9 ملزموں کو گرفتار کر کے ان خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -