ننکانہ صاحب: جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج

ننکانہ صاحب: جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج

  

ننکانہ صاحب( نمائندہ خصوصی)جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں چک نمبر 572گ ب کے رہائشی ایک شخص ریاض احمد نے گاؤں نالی والا کے رہائشی ملزم رانا جاوید اقبال کو ایک لاکھ روپے کی رقم ادھار دے رکھی تھی رقم کی واپسی کے تقاضے پر ملزم رانا جاوید اقبال نے ریاض احمد کو ایک لاکھ روپے مالیت کا چیک دیدیا جو تاریخ مقررہ پر بنک سے کیش نہ ہوسکا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ریاض احمد کی مدعیت میں ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -