گوجرانوالہ: گیس ری فلنگ کرنے ، پتنگ بازی کا سامان بیچنے پر ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ: گیس ری فلنگ کرنے ، پتنگ بازی کا سامان بیچنے پر ملزمان گرفتار

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکاما ت کے پیش نظر ایس پی سول لائنز ڈویژن محمد ندیم کھوکھرکی زیر نگرانی سول لائنز ڈویژن نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایل پی جی ری فلنگ کرنے ، پتنگ بازی کا سامان بیچنے ، جواء کا اڈا چلانے والے ملزمان سمیت دو مجرم اشتہاری اورشراب فروشی کے جرم میں 16ملزمان گرفتار کر کے انہیں جیل بجھوایا ہے ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں محمد ارشد سکنہ علی آباد، اشرف سکنہ علی پورہ، کاظم سکنہ پیرو شہید، منور سکنہ راہوالی،سیف اللہ سکنہ آرے والا بازار اور سعید سکنہ مدینہ کالونی وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 500پتنگیں، ڈور کی گوٹ، 25لٹر شراب، اور جواء پر لگی ہوئی ہزاروں کی رقم برآمد کی گئی ہے۔اس موقع پر ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے امن و امان کے لئے پولیس شب و روز کوشاں ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔

مزید :

علاقائی -