فرائض میں غفلت پرجیلوں کے مختلف ملازمین کو سزائیں،شوکازنوٹس

فرائض میں غفلت پرجیلوں کے مختلف ملازمین کو سزائیں،شوکازنوٹس

  

لاہور(انویسٹی گیشن سیل) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت ، لاپرواہی ،اور غیر حاضری پرجیلوں کے مختلف ملازمین کو سزائیں سنائیں۔ تفصیلات کے مطابق غلام رضا ، آفس اسسٹنٹ انسپکٹوریٹ آف پریزن پنجاب لاہور نے غلط ڈرافٹ وضاطت طلبی اور شوکاز نوٹسز سٹورکپیرز کے مجاز اتھارٹی کو پیش کیے۔ مجاز اتھارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا۔ اسی بنا ء پر آئی جی نے ذمہ داراہلکار کو "Censured"سزا دی۔ محمد ندیم سابقہ وارڈر ہائی سیکورٹی پریزن ساہیوال مذکورہ وارڈر محکمہ جیل خانہ جات میں بھرتی ہوا۔ مذکورہ اہلکارنے بوگس میڈیکل پیش کیا۔ اس کی پاداش میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان نے مذکورہ وارڈر کو نو کری سے بر خا ست کردیا۔ اس کے بعد مذکورہ اپیلانٹ نے ڈی آئی جی لاہور ریجن کو اپیل کی اپیلانٹ درست جواب نہ دے سکا اپیل خارج کر دی گئی۔ اس کے بعد اپیلانٹ نے اپیل برائے نظر ثانی آئی جی کو دائر کی مذکورہ اپیلانٹ دوران ذاتی شنوائی آئی جی تسلی بخش جواب نہ دے سکا اسی بنا ء پر اس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔وقاص احمد وارڈر ڈسٹرکٹ جیل قصور مذکورہ اہلکار کی ڈیوٹی ٹاور نمبر1پر 06.00تا 10.00بجے تک تھی سپرنٹنڈنٹ نے چیک کیا تو دوران ڈیوٹی بیٹھا ہوا پا یا گیا سستی اور غفلت کی بنا ء مذکورہ وارڈر 03سال کی سروس ضبط کر دی گئی ۔ اس کے بعد اپیلانٹ نے ڈی آئی جی لاہور ریجن کو اپیل کی اپیلانٹ کی اپیل کچھ درست سمجھتے ہوئے 01سال کی سروس ضبط کرد ی ۔ مذکورہ اپیلانٹ نے آئی جی کو برائے نظر ثانی اپیل دائر کی ۔ دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اپیلانٹ آئی جی کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا اسی بنا ء پر اس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔شاہد بشیرسابقہ وارڈر ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اپنی ڈیوٹی سے 53دن غیر حاضر ہوا۔اس کی پاداش میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ نے مذکورہ وارڈر کو نو کری سے بر خا ست کردیا۔اس کی پاداش میں ڈی آئی جی فیصل آباد یجن کو مذکور ہ وارڈر نے اپیل دائر کرنے کی وجہ سے خارج کر دی۔ اس کے بعد مذکورہ وارڈر نے اپیل برائے نظر ثانی آئی جی کو دائر کی۔ دوران ذاتی شنوائی مذکورہ اپیلانٹ تسلی بخش جواب نہ دے سکا اسی بنا ء پر اپیل مسترد کر دی گئی۔ محمد اشفاق سابقہ وارڈر سنٹرل جیل ساہیوال اپنی ڈیوٹی سے 46دن غیر حاضر ہوا۔اس کی پاداش میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل ساہیوال نے مذکورہ وارڈر کو نو کری سے بر خا ست کردیا۔اس کی پاداش میں ڈی آئی جی لاہور ریجن نے مذکور ہ وارڈر کی اپیل لیٹ دائر کرنے کی وجہ سے خارج کر دی۔رفاقت مسیح سابقہ خاکروب ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ نے مذکورہ خاکروب کو نو کری سے بر خا ست کردیا۔اس کی پاداش میں ڈی آئی جی لاہور ریجن نے مذکور ہ خاکروب کی اپیل خارج کر دی۔ مذکورہ اپیلانٹ نے آئی جی کو برائے نظر ثانی اپیل دائر کیں۔ مذکورہ اپیلانٹ کی اپیلیں لیٹ اپیل دائر کرنے کی وجہ سے خارج کر دی گئیں۔ محمدخرم سابقہ وارڈر ہائی سیکورٹی پریزن ساہیوال اپنی ڈیوٹی سے 24دن غیر حاضر ہوا۔اس کی پاداش میں سپرنٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی پریزن ساہیوال نے مذکورہ وارڈر کو نو کری سے بر خا ست کردیا۔اس کی پاداش میں ڈی آئی جی لاہور ریجن نے مذکور ہ وارڈر کی اپیل خارج کر دی۔ مذکورہ اپیلانٹ نے آئی جی کو برائے نظر ثانی اپیل دائر کی۔ مذکورہ اپیلانٹ ذاتی شنوائی پر حاضر نہ ہوا۔اسی بناء پر اس کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

مزید :

علاقائی -