نوشہرہ ورکاں:بھتیجے کی فائرنگ سے چچاسابق جنرل کونسلر قتل

نوشہرہ ورکاں:بھتیجے کی فائرنگ سے چچاسابق جنرل کونسلر قتل

  

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بھتیجے نے فائرنگ کر کے سابق جنرل کونسلر چچا کو قتل کر دیا تفصیلات نواحی گاؤں منگو کی ورکاں کارہائشی محمد سلیم سابق جنرل کونسلر نوشہرہ ورکاں سے واپس اپنے گاؤں پہنچا تو اس کے بھتیجے دلاور نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا قاتل دلاور کے بھائی کو چند برس قبل اسکے چچا زاد نے قتل کر دیا تھادلاور کو شبہ تھا کہ اس کے بھائی کے قاتلوں کو اس کا چچا سپورٹ کرتا تھا حالانکہ دو سال قبل قتل کی با قاعدہ معززین علاوہ نے صلح بھی کروا دی تھی یاد رہے مقتول محمد سلیم ورک کے دو بھائی محمد اشرف اور محمد غفور ہیں چند برس قبل محمد غفور کے بیٹے بابر نے محمد اشرف کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا جبکہ اب محمد اشرف کے بیٹے دلاور نے اپنے سگے چچا محمداشرف سابق جنرل کونسلر کو اپنے بھائی کے قاتلوں کوسپورٹ کرنے کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

مزید :

علاقائی -