اوکاڑہ بیوی سے ناجائز تعلقات سے روکنے پر ملزم نے دیہاتی کو تیل چھڑک کر زندہ جلادیا

اوکاڑہ بیوی سے ناجائز تعلقات سے روکنے پر ملزم نے دیہاتی کو تیل چھڑک کر زندہ ...

  

 اوکاڑا)بیورو رپورٹ)بیوی سے ناجائز تعلقات رکھنے والے شخص محمد حسین نے گھر آنے سے منع کرنے پر دیہاتی سعید کو تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا ،شدید جھلس جانے کے باعث لاہورمیں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا،ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ ٹھٹھہ الپا میں ایک شخص سعید کے گھر محمد حسین کا آنا جانا تھا اسی دوران محمد حسین نے مبینہ طور پر سعید کی اہلیہ کے ساتھ نا جائز تعلقات استوار کر لئے۔پتہ چلنے پر سعید نے محمد حسین کو گھر آنے سے روک دیا جس پر اس نے ظفر کے ساتھ ملکر سعید پر پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگائی جس سے وہ شدید جھلس گیا اور لاہورمیں ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔پولیس نے دہشت گردی ایکٹ اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

زندہ جلا دیا

مزید :

علاقائی -