چور ڈٖاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے ما ل و زر سے محروم

چور ڈٖاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے ما ل و زر سے محروم

  

cلاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا کی حدود ٹاؤن شپ میں قیصر کے گھر دوڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 6لاکھ65ہزار،غالب مارکیٹ میں امجد رضا کے گھر سے تین ڈاکو 5لاکھ مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ شاہدرہ شرقپور روڈ پر واقع افضل کے کولڈ کارنر سے دوڈاکو تین لاکھ 12ہزار،شادباغ میں واقع ڈاکٹر شبیر کے کلینک میں گھسنے والے تین ڈاکو ڈاکٹر اور مریضوں سے 80ہزار اور 8موبائل فونز گجر پو رہ میں واقع شفاقت کی مو بائل شاپ سے دوڈاکو 32ہزار کی نقدی اور مو بائلز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ مغل پو رہ میں شفیق اور اسکی فیملی سے دولاکھ،اسلام پو رہ میں بلال سے ایک لاکھ لٹن روڈ میں عثمان سے 10ہزار اور راوی روڈ پر مدثر سے دس ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا ۔علاوہ ازیں اقبال ٹاؤن سے محمد علی مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغل پورہ میں سنگھ پورہ منڈی میں محمد عامر ، مغلپورہ سے عمر حیات،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ،اور محمد صدیق ، شاہدرہ ٹاؤن سے ارشاد علی کی مو ٹر سائیکلیں اورراوی روڈ سے محمد احمد، شفیق آباسے پرویز بٹ، شفیق آبادسے نوید احمد، اسلام پورہ سے عاشق،، کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی، کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -