نذر نقب زن گینگ کے سر غنہ سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(کر ائم سیل ) شا دما ن انویسٹی گیشن پولیس نے نقب لگا کر چوری کی واراتیں کرنے والے نقب زن گروہ کے 2ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق ا یس پی انو سٹی گیشن ما ڈل ٹا ؤ ن ڈاکٹر محمد رضو ان نے ڈی ایس پی اچھر ہ سر کل زاہد حسین سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن شا د ما ن چو دھر ی ذوالفقا ر علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے ریڈ کرکے نذر نقب زن گینگ کے سرغنہ نذ ر محمد اور اس کے ایک سا تھی غلا م مصطفی کو گرفتار کر کے ان سے چوری کی گئی 2موٹر سائیکلیں،موبائل فونز، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی چوری کے مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ چوہنگ، نواب ٹاؤن، ستو کتلہ، سبزہ زار،ہنجر وال، مانگا منڈی اور سندر کے علاقوں میں نقب زنی کی24 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں نقب زنی کے متعددمقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن رانا ایاز سلیم نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔