ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام نوبل امن انعام کے لئے پیش ،معاہدے پر ایرانی خوش

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام نوبل امن انعام کے لئے پیش ،معاہدے پر ...
ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام نوبل امن انعام کے لئے پیش ،معاہدے پر ایرانی خوش

  

سٹاک ہوم ،تہران(اے این این)تاریخی ایٹمی سمجھوتے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام نوبل امن انعام کے لئے پیش کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت میں بین الاقوامی پیس ریسرچ سینٹر میں تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلا کے ڈائریکٹر طارق رف نے تاریخی ایٹمی سمجھوتے کے حصول میں اہم کردار ادا کرنے پر 2016 کے نوبل امن انعام کے امیدوار کی حیثیت سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کا نام پیش کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران اور 6عالمی طاقتوں کے درمیان ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر تاریخی معاہدا ہوا ۔ اسرائیل کے علاوہ دنیا بھر سے اس معاہدے کا خیر مقدم کیاگیا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -