خیبر پختونخواہ کے مختلف شہرو ں،چمن میں اور کراچی میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

خیبر پختونخواہ کے مختلف شہرو ں،چمن میں اور کراچی میں بوہری برادری آج عید ...
خیبر پختونخواہ کے مختلف شہرو ں،چمن میں اور کراچی میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختون خواہ کے مختلف شہروں سمیت چمن میں اور کراچی میں بوہری برادری میں آج عید الفطر منائی رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظرمساجد اور عیدگاہوں کے باہرسخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ باجوڑ ایجنسی میں بھی عیدالفطربھرپورمذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے اور ایجنسی کی تمام مساجد میں نمازعید ادا کی گئی جب کہ پولیٹیکل انتظامیہ اورایف سی فورس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ میانوالی کے افغان مہاجرین کیمپ کورٹ چاہاندنہ میں بھی عیدالفطرکی نمازادا کردی گئی۔

پاک افغان سرحد سے متصل بلوچستان کے شہر چمن میں بھی افغان مہاجر کیمپوں میں عید منائی جارہی ہے، جنگل پیرعلیزئی، سرخاب سمیت ضلع بھر میں نماز عید کے ایک سو سے زائد اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جب کہ لورالائی کی افغان بستیوں میں بھی عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی کے 11 مختلف مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماع ہوئے اوربوہری جماعت کا نمازعید کا بڑا اجتماع صدرکی طاہری مسجد میں ہوا جہاں نمازعید کے اجتماع میں ملکی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -