عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا
عید کا چاند دیکھنے کیلئے رویت حلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوگا۔وزارت مذہبی امورکے مطابق زونل اورضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پرہوں گے۔ وزارت مذہبی امور نے چاندکے حوالے سے شہادتوں کی اطلاعات کیلئے ایک سیل قائم کیاگیاہے جس میں ملک بھرسے اطلاعات موصول کی جاسکیں گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاندنظرآنے یانہ آنے کے حوالے سے ان شہادتوں کومدنظررکھ کرفیصلہ کرے گی۔

شوال المعظم کاچاند جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے جب کہ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات اورسپارکوکی وزارت مذہبی امور کو16اور17جولائی کی ارسال کردہ موسمیاتی رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ صوبہ خیبر پختونخوااوراسلام آباد سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں عیدالفطرکاچاندنظرآنے کا قطعاً امکان نہیں کیونکہ جمعرات کوچا ندسورج سے پہلے غروب ہو جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -