نوجوان نے پھوپھی زاد لڑکی قتل کرکے خود کشی کرلی

نوجوان نے پھوپھی زاد لڑکی قتل کرکے خود کشی کرلی
نوجوان نے پھوپھی زاد لڑکی قتل کرکے خود کشی کرلی

  

لاہور (آن لائن) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ تاج نگر میں نوجوان نے اپنی شادی شدہ کزن کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ مقتولہ حاملہ تھی۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاﺅن کی رہائشی 25 سالہ نازیہ کی شادی اپنے ماموں زاد شاہد حسین سے 11 سال قبل ہوئی تھی اور اس دوران 7 سال قبل نازیہ کے بطن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام کرن ہے۔ پولیس کے مطابق نازیہ کا خاوند شاہد حسین راج گیری کا کام کرتا ہے۔ نازیہ کا پھوپھی زاد 22 سالہ فاروق احمد جو فیصل آباد میں ایک ٹیکسٹائل ملز میں ملازم تھا اکثر نازیہ کے گھر آتا اور بعض اوقات کئی کئی دن بھی وہاں قیام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق تینوں خاندان آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اور تاج نگر میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ گزشتہ صبح فاروق احمد اپنے گھر سے فیصل آباد جانے کیلئے نکلا اور وہ نازیہ کے گھر آگیا جہاں نازیہ کے بھائیوں نصراللہ، مزمل اور مظفر کے مطابق انہوں نے فاروق کی زور زور سے بولنے کی آواز سنی۔ ابھی وہ معلوم کرنا ہی چاہتے تھے کہ معاملہ کیا ہے فاروق نے گولیاں مارکر نازیہ کو قتل کردیا اور اپنی کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی۔

مزید :

لاہور -