زرداری گناہوں کا بوجھ بلاول پر ڈال کر فرار ہوگئے، ممتاز بھٹو

زرداری گناہوں کا بوجھ بلاول پر ڈال کر فرار ہوگئے، ممتاز بھٹو
زرداری گناہوں کا بوجھ بلاول پر ڈال کر فرار ہوگئے، ممتاز بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا کہ آصف علی زرداری اپنے گناہوں کا سارا بوجھ بلاول بھٹو کے گلے میں ڈال کر ملک سےف رار ہوگئے۔ پیپلزپارٹی نے اپنے سات سالہ دور اقتدار میں کرپشن کے تمام ریکرڈ توڑ دئیے۔ متحدہ قائد الطاف حسین کے خلاف مقدمات کا اندراج درست اقدام ہے۔ روہڑی کے علاقے گول ڈھلو علی واہن میں غلام رسول عرف بلال بھٹو کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایم کیو ایم ملک دشمن ایجنسیوں کیلئے کام کرتی ہے ان کا مینڈیٹ خون خرابہ ہے یہ غیر ملکی ایجنڈا پر عمل کرکے ملک میں افراتفری پیدا کرتے ہیں یہ ملک سے غداری ہے الطاف کے خلاف مقدمات درج ہونا درست اقدام ہے، ایم کیو ایم پر پابندی لگنی چاہیے۔ آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے 13 اور قتل کے چار مقدمات درج ہیں آئین کے مطابق یہ صدارت کے اہل نہیں تھے۔ نیب اور رینجرز کی جانب سے کرپٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں ہونی چاہیے۔ ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے۔

مزید :

سکھر -