فواد خان کی کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

فواد خان کی کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش
فواد خان کی کرینہ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ اداکار فواد خان نے بالی ووڈ کی حسینہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو فلم انڈسٹری کی فیشن کوئین کہاجاتا ہے جب کہ ان کا شمار انڈسٹری کی ان چند اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ کے تینوں حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان نے بھی بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جب کہ ان کا کہنا تھاکہ اداکارہ کرینہ کپور باصلاحیت اداکارہ ہیں اگر ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملاتو ضرور کروں گا۔ واضح رہے کہ فواد خان نے فلم”خوبصورت“سے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ حال ہی میں ان کی نئی فلم ”کپور اینڈ سنز“کی شوٹنگ مکمل ہوئی ہے۔

مزید :

تفریح -