نائن زیرو کے بعد رینجرز کا حیدرعباس اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ

نائن زیرو کے بعد رینجرز کا حیدرعباس اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ
نائن زیرو کے بعد رینجرز کا حیدرعباس اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الطاف حسین کی ایک مرتبہ پھر نفرت انگیز تقریر کے بعد سندھ رینجرز متحرک ہوگئی ہے اور سحری کے وقت نائن زیروپر چھاپے کے علاوہ ایم کیوایم کے رہنماءحیدرعباس رضوی اور فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ ماراہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ ڈی جی رینجرز نے بتایاہے کہ نفرت پھیلانے کے سہولت کاروں کوپکڑنے کیلئے نائن زیرو پر چھاپہ ماراگیا۔
الطاف حسین کی پھر ٹیلی فونک تقریر، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے نائن زیروکے بعد حیدرعباس رضوی کے گھر پر بھی کارروائی کی جس دوران گھر کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ، اسی طرح فاروق ستار کے گھر پر بھی چھاپہ مارے جانے کی اطلاع ہے ۔

رینجرز کے نائن زیروپر دوسری مرتبہ چھاپے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 
ادھر باغ کورنگی کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی میں ایم کیوایم کے چارکارکن پکڑلیے گئے جبکہ ملیر میں چھاپہ مارکاررائی کرتے ہوئے سیکٹرممبر اور کارکن گرفتار کرلیاگیا، دوسری طرف شہرمیں رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ کردیاگیا۔

مزید :

کراچی -