پولیس کی کارروائی،دہشتگرد گرفتار ،تخریب کاری کا ملزم گرفتار

پولیس کی کارروائی،دہشتگرد گرفتار ،تخریب کاری کا ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی،دہشتگرد گرفتار ،تخریب کاری کا ملزم گرفتار

  

کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے کشمور کے علاقے بٹھن بنگلو میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتارکر کے تخریب کاری کی کارروائی کو ناکا م بنا دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے گرفتا رہونے والے ملزم کے سر پر دس لاکھ روپے کا انعام تھا اور یہ گیس پائپ لائن سمیت ریلوے ٹریک پر دھماکوں میں بھی ملوث تھا اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا تاہم خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتا ر کرلیا گیاہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم کے قبضہ سے دس کلو بارود ،دستی بم سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیاہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

کشمور -