پی ٹی آئی نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

پی ٹی آئی نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی
پی ٹی آئی نے ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اعلامیہ پاکستان کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے جاری کیا گیاہے اور اعلامیے میں کہاگیاہے کہ ضیا اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت کیس کے فیصلے تک معطل رہے گی اور اگر وہ فیصلے میں بے گناہ ثابت ہوتے ہیں تو ان کی رکنیت بحال کر دی جائے گی ۔اعلامیے کی کاپی پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر فیصل محمود کو ارسال کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ احتساب کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر کو کرپشن کرنے ،اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا ۔

مزید :

پشاور -اہم خبریں -