پاکستان‘ بھارت نے آپس میں سفارتی ویزے جاری کرنے بند کردئیے: انڈیا ٹوڈے

پاکستان‘ بھارت نے آپس میں سفارتی ویزے جاری کرنے بند کردئیے: انڈیا ٹوڈے
پاکستان‘ بھارت نے آپس میں سفارتی ویزے جاری کرنے بند کردئیے: انڈیا ٹوڈے

  

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی اخبار ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو سفارتی ویزے جاری کرنے بند کردئیے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سفارتی ویزوں کے اجراءکو روکنے کا عمل گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوا جب پاکستان نے دو بھارتی یوگا انسٹرکٹر کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ جوابی کارروائی میں بھارت نے ایک پاکستانی سفارتکار پر آئی ایس آئی کے عہدیدار ہونے کا شبہ ظاہر کرکے ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ نتیجے کے طور پر پاکستان نے اب ایک بھارتی دفاعی اتاشی اور دیگر سفارسی اہلکاروں سمیت کئی بھارتی حکام کو ویزے جاری کرنے بند کردیئے ہیں۔

مزید :

کراچی -