امریکہ میں دو فوجی سنٹرز پر فائرنگ، 4اہلکار ہلاک، ایک زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا

امریکہ میں دو فوجی سنٹرز پر فائرنگ، 4اہلکار ہلاک، ایک زخمی، حملہ آور بھی مارا ...
امریکہ میں دو فوجی سنٹرز پر فائرنگ، 4اہلکار ہلاک، ایک زخمی، حملہ آور بھی مارا گیا

  

شکاگو (ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر چٹا نوگا میں ایک کار سوار شخص نے امریکی ملٹری ریکروٹنگ سنٹر اور نیوی ریزرو سنٹر پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر چار امریکی فوجی ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، فائرنگ کرنے والے کو بھی مار دیا گیا۔ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پیش آیا۔امریکی نیوی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ فائرنگ کے بعد سنٹر، ایک کالج، کاروباری مقامات اور سرکاری دفاتر کو بند کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق نیوی ریزرو سنٹر پر فائرنگ سے چار اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ بھرتی سنٹر پر ایک اہلکار زخمی ہوا۔ ریکروٹنگ سنٹر اور نیوی ریزرو سنٹر میں تقریبا 10 کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -