کسٹم حکام کا ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

کسٹم حکام کا ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ
کسٹم حکام کا ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے بعد ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے اور اس سلسلے میں کسٹم حکام نے قانونی ماہرین سے مشاور ت بھی کر لی ہے ۔

کسٹم حکام کا کہناہے کہ وہ عدالت میں ماڈل ایان علی کیخلاف شواہد بھی عدالت کے سامنے پیش کریں گے ۔واضح رہے کہ ایان علی گو گزشتہ روز 4ماہ بعد جیل سے ضمانت پرہائی ملی ہے اور وہ کل ہی اپنے چھوٹے بھائی کے ہمراہ کراچی روانہ ہو گئی تھیں ۔

مزید :

راولپنڈی -اہم خبریں -