کترینہ 32سال کی ہوگئیں ، فیملی ، دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا

کترینہ 32سال کی ہوگئیں ، فیملی ، دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا
 کترینہ 32سال کی ہوگئیں ، فیملی ، دوستوں کے ہمراہ کیک کاٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے 32ویں سالگرہ منائی ،انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔ سولہ جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں پیدا ہونیوالی کترینہ کیف کے والدین برطانوی شہریت کے حامل ہیں تاہم انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ چین ، جاپان ، فرانس اور دیگرممالک میں گزارا جس کے بعد وہ مستقل طور پر بھارتی شہر ممبئی منتقل ہوگئیں۔کترینہ کیف کو گھر میں سب کیٹ کے نام سے پکارتے ہیں اداکارہ کترینہ کیف نے ماڈلنگ بھی کی اور صف اول کی ماڈل کہلائیں چودہ سال کی عمر میں بطور ماڈل اپنے کیریئر کا آغاز کرنیوالی کترینہ کیف نے بالی ووڈ میں قدم 2003 میں فلم بوم کے ذریعے رکھا جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تاہم 2007 میں ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہونا شروع ہوئی اورانہوں نے کئی کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔

مزید :

تفریح -