کرینہ کا ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے صاف انکار

کرینہ کا ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے صاف انکار
 کرینہ کا ذہنی مریضہ کاکردار ادا کرنے سے صاف انکار

  

ممبئی (این این آئی)ایک تو فلم کوئی ہٹ نہیں ہورہی اس پر بھی کرینہ کپور کے نخرے ساتویں آسمان پر ہیں اداکارہ کو ذہنی مریضہ کا کردار ملا لیکن اس نے صاف انکار کردیا،چھوٹے نواب کی بیگم رانی بھی ضرورت سے زیادہ نواب ہوگئی ہیں۔ ہدایتکار راج کمار گپتا نے اپنی نئی فلم کے لیے کرینہ کوبطورذہنی مریضہ کے سائن کیا ،لیکن کیا کہنے اداکارہ کے جس نے پہلے تو کی ہاں اور جب فلم کی عکسبندی شروع ہونیوالی تھی تو اس نے انکارکردیا۔بے بو کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضہ کے روپ میں آنے کیلئے خود کو تیار نہیں سمجھتی اسی لیے منع کیا ہے۔ اب کرینہ کے انکار کے بعد ہدایتکارنئی اداکارہ کو ڈھونڈ رہے ہیں جو اس کردار میں انگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ بیٹھے۔

مزید :

تفریح -