حساس اداروں نے جاسوسی کے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا، امریکہ اٹلی اور روس کے سفارتخانوں کے اہلکار جاسوسی میں ملوث، رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

Jul 17, 2015 | 01:14 PM

اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں نے اسلام آباد میں جاسوسی کے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مختلف سفارتخانوں کے اہلکار جاسوسی میں ملوث ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جاسوسی سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو بھجوادی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں جاسوس سفارتخانوں میں کنٹریکٹرز کے طور پر کام کررہے ہیں۔ جاسوسی کرنے والوں میں امریکہ، اٹلی اور روس شامل ہیں۔ وزارت داخلہ نے ان سفارتخانوں کے اہلکاروں کی نگرانی سخت کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

مزیدخبریں