فطرانہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے، مفتی اعظم سعودی عرب

فطرانہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے، مفتی اعظم سعودی عرب
فطرانہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے، مفتی اعظم سعودی عرب

  

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ آل الشیخ نے خبردار کیا ہے کہ عید کے موقع پر فطرانہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کی جائے۔ صرف ضرورت مند اور مستحق افراد اور خاندانوں کی ہی امداد کی جائے۔ مسلمان گلیوں میں مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو فطرانہ دینے سے اجتناب کریں۔ فطرانہ نماز عید کی ادائیگی سے قبل یا عید سے ایک دو روز پہلے ادا کر دیا جائے۔ جن مساجد کے امام فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بروقت اس کی مستحق افراد کو ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فطرانہ غلے ، چاول یا کھجوروں کی شکل میں دیا جائے اور ان اجناس کی مقدار تین کلو گرام سے کم نہ ہو۔ فطرانہ تمام مسلمانوں، بڑے چھوٹے ، امیر اور غریب سب پر واجب ہے۔ فطرانہ کی ادائیگی ایک طرف تو گناہوں سے نجات دلاتی ہے ، جبکہ دوسری طرف یہ مستحق افراد کی امداد کا ذریعہ ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -