امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیل سے دل کے ٹشوز بنالئے

امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیل سے دل کے ٹشوز بنالئے
امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیل سے دل کے ٹشوز بنالئے

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے سٹیم سیل سے دھڑکتے ہوئے دل کے ٹشوز کو نشوونما دینے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ کیلیفرنیا یونیورسٹی برکلے کے محققین نے گلیڈ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانون کے ساتھ مل کر سٹیم سیل سے دھڑکتے دل کے ٹشوز کے نمونوں کی نشوونما کی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ نمونہ دل کی تیاری کے ابتدائی ماڈل کے طور پر کام کرے گا جبکہ حمل کو محفوظ بنانے کیلئے ادویات کی سکریننگ کے ایک ذریعہ کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ تجربات نیچر کمیونی کیشن جرنل میں شائع ہونے ہیں، جس کے مطابق سائنسدانوں نے بائیو کیمیکل اور بائیو فزیکل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے یہ ماڈل تیار کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -