پاکستان نے قید افغان طالبان کی فہرست افغان حکومت، طالبان کو دیدی

پاکستان نے قید افغان طالبان کی فہرست افغان حکومت، طالبان کو دیدی
پاکستان نے قید افغان طالبان کی فہرست افغان حکومت، طالبان کو دیدی

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان افغان مصالحتی عمل کے لئے تعاون کو بڑھاتے ہوئے قید افغان طالبان کی ایک فہرست افغانستان اور افغان طالبان کو فراہم کردی ہے جنہیں مری امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں رہائی ملنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان میں قیام امن کے لئے طالبان اور افغانستان کے درمیان شروع ہونے والا مصالحتی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان میں قید افغان طالبان کی ایک فہرست افغانستان کے حوالے کردی ہے، فہرست طالبان قیادت کو بھی فراہم کی گئی ہے، فہرست کے مطابق 150 قیدی پاکستان میں موجود ہیں جن میں طالبان کے اہم رہنما ملا عبدالباقی، شمس اللہ افغان اور سلام اللہ خوند شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان کو آگاہ کردیا ہے۔ پاکستان افغان مصاحتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کےلئے تیار ہے جس پر افغانستان نے مثبت جواب دیا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -