عیدالفطر پر افغان طالبان کی پہلی بار جنگ بندی کی اپیل

عیدالفطر پر افغان طالبان کی پہلی بار جنگ بندی کی اپیل
عیدالفطر پر افغان طالبان کی پہلی بار جنگ بندی کی اپیل

  

کابل (آئی این پی) اپیل ملا معتصم نے کی، طالبان مطالبات، مسائل کی فہرست دیں، اشرف غنی طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور 15روز میں متوقع ہے ، افغان صدر کا بیان افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر جنگ بندی کی اپیل کر دی۔ جنگ بندی کی اپیل طالبان کی سابق حکومت کے وزیر خزانہ اور ملا عمر کے قریبی رشتہ دار ملا معتصم آغا نے کی ہے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پہلی بار طالبان نے جنگ بندی کی بات کی ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا اگلا دور 15 روز میں متوقع ہے۔ طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مطالبات اور مسائل کی تحریری فہرست دیں۔

مزید :

بین الاقوامی -