آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی
آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر ایک سال کی پابندی لگا دی گئی

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور سابق کپتان محمد حفیظ پر انٹرنیشل کرکٹ کونسل نے باولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام ہونے پر ایک سال کی پابندی لگا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا چھ جولائی کو چنئی میں بائیومکینک ٹیسٹ جس کی آج رپورٹ آ گئی ہے جس میں محمد حفیظ باولنگ ایکشن کلیئر کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث سری لنکا کیخلاف باقی تین ون ڈے میچز میں باولنگ نہیں کروا سکیں گے ۔

واضح رہے کہ گال میں کھیلے جانے والے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کا باولنگ ایکشن دوسری مرتبہ رپورٹ کیا تھا جس میں انہوں نے محمد حفیظ کی پانچ بالوں کو مشکوک قرار دیا گیاہے جس کے بعد ان کا چنئی میں ٹیسٹ لیا گیاہے ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -