تعلقات کی بہتری کیلئے سلمان خان نے مودی اور نوازشریف کو انوکھامشورہ دیدیا

تعلقات کی بہتری کیلئے سلمان خان نے مودی اور نوازشریف کو انوکھامشورہ دیدیا
تعلقات کی بہتری کیلئے سلمان خان نے مودی اور نوازشریف کو انوکھامشورہ دیدیا

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے دونوں ممالک کی سویلین قیادت کو فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھنے کا مشورہ دیدیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سلمان خان ان دنوں اپنی فلم کی پروموش میں مصروف ہیں اوراُنہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرامودی اور پاکستانی وزیراعظم نوازشریف فلم بجرنگی بھائی جان دیکھیں تو اُنہیں خوشی ہوگی ۔ اُنہوں نے کہاکہ عید کے دوسرے دن ریلیز ہونیوالی فلم پاک بھارت تعلقات کی گہرائی تک جاتی ہے ، دونوں سویلین سربراہ فلم دیکھیں کیونکہ بچوں کی محبت تمام جغرافیائی پابندیوں سے بالاتر ہوتی ہے ۔

انچاس سالہ بالی ووڈ کے معروف اداکارنے پاکستانی سنسر بورڈ کا شکریہ اداکیا جنہوں نے جمعہ کو فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی ۔پاکستانی سنسر بورڈ کو مخاطب کرتے ہوئے سلمان خان کاکہناتھاکہ ” آپ کی سخاوت کا شکریہ ‘۔

سلمان خان کا مشورہ اپنی جگہ لیکن لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ مشکل دکھائی دیتاہے کہ محض ایک فلم دونوں ممالک کو اکٹھاکرسکے ۔

مزید :

تفریح -