ٹرین میں موبائل فون چارج کرنے پر مسافر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ
لندن (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں لوگ جہاں چارجر یا سرکٹ دیکھتے ہیں فوراً اپنا موبائل فون چارج کرنا شروع کردیتے ہیں مگر برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک مسافر کو ٹرین میں سفر کے دوران سکٹ سے موبائل فون چارج کرنے پر بجلی چوری کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑگیا۔ بتایا گیا ہے کہ روبن لی نے لندن کی ایک ٹرین میں سفر کے دورانا پنا موبائل فون چارج کرنے کیلئے لگایا تو کمیونٹی سپورٹ آفیسر نے اسے دیکھ لیا اور قریبی پولیس آفیسر کو بجلی چوروں کی شکایت کردی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے پکڑ کر باندھ دیا اور کامڈین روڈ سٹیشن پر ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرکے اسے رہا کردیا مگر کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے ناقابل برداشت رویہ کا الزام لگا کر دوبارہ حراست میں لے لیا اور پھر ایک مرتبہ اسے الزامات سے بردی کرکے رہا کردیا۔ ٹرانسپورٹ فار لندن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرین میں موجود ساکٹس پر سٹیکر لگے ہوئے ہیں اور یہ عوام کیلئے نہیں بلکہ ٹرین کی صفائی کے دوران استعمال کئے جاتے ہیں۔ دوسری طرف لندن کے ایک اخبار نے مزاح کے طور پر انٹرنیٹ پر 5 پاﺅنڈ چندہ جمع کیا ہے تاکہا س رقم میں ٹرین میں سفر کرنے والے 10 ہزار افراد اپنا موبائل فون چارج کرسکیں۔