وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے صوبے میں سندھ رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی

وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے صوبے میں سندھ رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع ...
وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے صوبے میں سندھ رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں رینجرز کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایاکہ سندھ رینجرز کے قیام میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147کے تحت کی گئی ہے ۔

یادرہے کہ گذشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی تھی کہ رینجرز کے قیام میں منظوری دی جائے اور اسے اسمبلی سے پاس کرایا جائے ۔ حالیہ فیصلے کے بعد اب صوبے میں 17جولائی 2016ءتک رینجرز رہ سکے گی ۔

یادرہے کہ گذشتہ رات رینجرز نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو پر چھاپہ مارکر دورہنماﺅں کو حراست میں لیا تھا اور واضح کیاتھاکہ اشتعال انگیزی پھیلانے کے معاون افراد کیخلاف کارروائی کی گئی ۔

مزید :

قومی -