کراچی میں پانی چور پر 10 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ، آرڈیننس جاری

کراچی میں پانی چور پر 10 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ، آرڈیننس جاری
کراچی میں پانی چور پر 10 سال قید 10 لاکھ روپے جرمانہ، آرڈیننس جاری

  

کراچی (ویب ڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت کراچی میں پانی چوری میں ملوث لوگوں کو 10 سال قید، 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا بیک وقت دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ یہ آرڈیننس کراچی کے شہریوں کو پینے اور گھریلو استعمال کے لئے صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے متعلق ہے۔ آرڈیننس کے تحت کراچی کے شہریوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا اور پانی کی چوری، غیر قانونی ہائی ڈرینٹس یا کنیکشنز رکھنے اور پانی کی مین لائن کو نقصان پہنچانے والون کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

کراچی -